طلبا کی پی ایم سی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

طلبا کی پی ایم سی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف طلبا کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست کی سماعت کے موقع پر طلبا کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف طلبا کی درخواست کے مطابق وزیراعظم عمران و دیگر کو لیٹر لکھا، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ پی ایم سی کے تمام ٹیسٹ مسترد کیے جائیں۔ طلبا کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی ریگیولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے دوبارہ ٹیسٹ کا بندوست کیا جائے۔ گورنمنٹ کی سطح پر ٹیسٹ کیا جائے نہ کہ ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیکر ٹیسٹ کیا جائے۔درخواست میں کہا گیاہے کہ بات ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں طلبا کی مستقبل کا معاملہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ پر مکمل اعتماد ہے، ججز صاحبان تمام فریقین کو نوٹسز جاری کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -