حکومت سندھ عبدالستار درس کو تحفظ فراہم کرے،مولانا آل احمد بلگرامی

  حکومت سندھ عبدالستار درس کو تحفظ فراہم کرے،مولانا آل احمد بلگرامی

  

کراچی (پ ر)معروف عالم دین مولانا سید آل احمد بلگرامی نے کہا ہے کہ معروف لکھاری تاریخ دان بی بی ماھم سلام اللہ علیہا کے تاریخی روضہ سے ساری دنیا کو روشناس کرانے والے بے شمار سندھی اور اردو کی  کتابیں کے مصنف جناب زوار عبد الستار درس کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم اور نا معلوم   افراد کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں اور ڈرا دھمکا کر انکی مذہبی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی ہر کوشش کی قابل مذمت ہے۔ اگر سندھ میں  زوار عبد الستار درس جیسے متحرک اور علم دوست فرد بے خوف ذندگی نہیں گزار سکتا تو عام آدمی کا کیا ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ عبد الستار کو فوری سیکیورٹی فراہم کرے اور ہمارے ادارے ان افراد اور گروہ کا سوراغ لگائیں جو عبد الستار صاحب کو اور انکی فیملی کو جان سے مارنے کی  دھمکیاں دے رہے ہیں اگر زوار عبد الستار درس کو کوئی نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -