سجاول، کھلی کچہری میں پیپلزپارٹی کے دوگروپوں میں جھگڑا،کرسیاں چل گئیں 

سجاول، کھلی کچہری میں پیپلزپارٹی کے دوگروپوں میں جھگڑا،کرسیاں چل گئیں 

  

 سجاول(آئی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لیے سجاول میں ہونے والی کھلی کچہری جھگڑے کی نذر ہوگئی۔سجاول میں کھلی کچہری اس وقت ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی جب مراد چانڈیو نامی شخص نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری کہتا ہے کہ سارا فنڈز رکن قومی اسمبلی سید ایاز شاہ شیرازی کو دینا پڑتا ہے، اس لیے آپ کیکام نہیں ہو سکتے۔ اس بات پر پیپلزپارٹی میں شامل شیرازی برادران کے حامیوں اور دوسرے گروپ کے افراد نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کردیا اور لاتوں اور گھونسوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔ہنگامہ آرائی پر کھلی کچہری میں موجود ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری،صوبائی مشیر رسول بخش چانڈیو سمیت تمام مہمان تقریب سے چلے گئے۔

سجاول 

مزید :

صفحہ آخر -