سکولوں کی کمی پوری کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں: شہرام ترکئی 

سکولوں کی کمی پوری کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں: شہرام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پورے صوبے کے تمام اضلاع میں سکولوں کی کمی پوری کرنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح بچوں کو قریبی علاقوں میں بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہے اس مقصد کے لئے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سکول بھی تعمیر کئے جارہے ہیں اور زیادہ ضرورت والے علاقوں میں سیکنڈ شفٹ کے تحت سکولوں کو اپ گریڈ بھی کیاجارہا ہیں۔  شہرام خان ترکئی نے سکول حکام کو ہدایت کی کہ جن جن سکولوں کے -1 PC  بن چکے ہیں وہ فوری طور پر منظوری کے لئے بھیج دیے جائیں۔جبکہ نئے سکولوں کے پروپوزل پرکام بھی جلداذجلد مکمل کردیں۔ صوبائی وزیر خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان ضلع مردان کے مختلف علاقوں میں تعلیمی منصوبوں اور نئے سکولوں کی تعمیراور پراگرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع میں سولرائزیشن بشمول، آئی ٹی لیبز، سائنس لیبزاور کنڈیشنل گرانٹ کے تحت سکولوں میں نئے کلاس رومز تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ نئے سکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیلیے کیسز بھی محکمہ تعلیم کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے حکام کو ہدایت کی کہ پورے صوبے کے تمام ممبران اسمبلی اور وزارء کے ساتھ ان کے علاقوں میں سولرائزیشن کیلیے مختلف سکولوں کی لسٹ بھیج دی جائے انہوں نے کہا کہ ضلع مردان کے سکولوں کے اپ گریڈیشن نئے سکولوں کی تعمیر اور ری کنسٹرکشن کی مد میں جتنے بھی PC-1 آئے ہیں ان کو منظوری کیلیے بھیج دیں۔  اور جو منصوبے منظور ہیں ان پر فوراً کام شروع کردیں۔ بریفنگ کے دوران صوبائی وزرا کو بتایا گیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گجرات، گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شہباز گڑھی، گورنمنٹ پرائمری سکول دلاسہ، گورنمنٹ ہائی سکول بابینی مردان، گورنمنٹ پرائمری سکول مچئی مردان، گورنمنٹ پرائمری سکول رستم مردان، گورنمنٹ پرائمری سکول غلہ ڈھیر مردان، گورنمنٹ پرائمری سکول کاٹلنگ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سرح ڈھیری مردان کی مڈل تک اپ گریڈیشن، گورنمنٹ پرائمری سکول بارام خان کلے، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول فیصل آباد رستم سمیت یہ تمام سکول اپ گریڈیشن، ری کنسٹرکشن اور نئے سکولوں کی تعمیر کے منصوں میں شامل ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل و فیمیل مردان اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان سکولوں کے PC-1 بشمول تمام کام جلدازجلد مکمل کریں تاکہ ان پر تعمیراتی کام شروع کیاجا سکے۔ یہ ہدایات انہوں نے وزیر خورک اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان کے ہمراہ ضلع مردان کے تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ ممبرصوبائی اسمبلی طفیل انجم، سیکرٹری ایجوکیشن یحیٰی اخونزادہ، چیف پلاننگ آفیسر, ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل فیمیل مردان اورمحکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر محمد عاطف خان کے مطالبے پر شہرام خان ترکئی نے ایکول فاطمہ الفہری ماڈل سکول مردان کو سپورٹ کرنے کیلیے کرنٹ اور ڈیویلپمنٹ دونوں سائیڈز پربجٹ مختص کرنے کے لئے حکام کو ہدایت دی۔ اور اگلے ہفتے کالج کے اجلاس بلانے اور تمام مسائل حل کرنے کیلیے چیف پلاننگ آفیسر کو ہدایت دی۔ جبکہ وزیر خوراک محمد عاطف خان کی ڈیمانڈ پر ضلع مردان میں آئی ٹی لیبز اور سائنس لیبز کی تعمیر کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو لسٹ تیار کرنے اور باقاعدہ منظوری کیلیے بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر خوراک و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان کو ضلع مردان میں کنڈیشنل گرانٹ بجٹ کے حوالے سے تفصیل دیتے ہوئے بتایا گیا کہ امسال سکولوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کیلیے ضلع مردان کو 4 کروڑ 30 لاکھ روپے ریلیز کئے جاچکے ہیں۔ وزیر تعلیم شہرام۔ترکئی نے حکام کو ہدایت کی کہ کنڈیشنل گرانٹ کے تحت ریلیزشدہ بجٹ میں فوری طور پر ضرورت کے مطابق کمروں کی تعمیر پر کام شروع کردیں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکو ہفتے کے اندر لسٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ضلع مردان کے نئے تحصیل رستم کے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر کے دفتراور سٹاف کی کمی بشمول دیگر مسائل بھی زیرغور آئے جس کے فوری حل کیلیے وزیر تعلیم نے حکام کو ہدایت دی۔ صوبائی وزیر خوراک و اانفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان نے مردان بورڈ میں موجود خالی آسامیوں، فضل حق کالج مردان کے بورڈ آف گورنر اجلاس اور گرلز کیڈٹ کالج مردان کی فوری تعمیر کے حوالے سے کہا کہ ان مسائل پر فوری توجہ دی جائے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان نیاس حوالے سے کہا کہ صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلیے انٹرویو کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا ایکول فاطمہ الفہری ماڈل سکول اور فضل حق کالج مردان کے بورڈ آف گورنرز اجلاس بھی اگلے ہفتے منعقدہونگے جس میں نئے بورڈ ممبران اور موجودہ ممبرز کی فعالیت بشمول مختلف مسائل کے حل پر بات ہوگی۔  انہوں نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی کہ گرلز کیڈٹ کالج مردان میں جاری تعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کا عمل مذید تیز کریں تاکہ تعمیراتی کام بروقت مکمل ہوسکیں۔

مزید :

صفحہ اول -