مہنگائی کاسونامی، غریب عوام اب پرانا پاکستان مانگ رہے ہیں: حمزہ شہباز

مہنگائی کاسونامی، غریب عوام اب پرانا پاکستان مانگ رہے ہیں: حمزہ شہباز

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر،خصوصی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے قائد حمزہ شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اکٹھے ہوکر ایسا روڈ میپ دیں جو عوام کے مفاد میں ہو مسلم لیگ ن نے صوبہ بنانے کا آئینی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔عمران نیازی نے صوبے کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا اور 100دن میں یہ وعدہ پورا نہیں کیاگیا اور سیکرٹریٹ کے نام پر صرف جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف جھانسہ دیا گیاحکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے جن لوگوں کے خلاف پنڈورا باکس میں نام آئے ہیں انہیں  اپنے سرکاری عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے کالا باغ ڈیم کی ٹرین اب مس ہوچکی ہے دیامیر بھاشا ڈیم کی طرف توجہ دی جائے کیونکہ پانی کی سطح کم ہورہی ہے اب جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلے گا۔قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پہلے دن حکومت کو پیشکش کی تھی کہ آئیں میثاق معیشت پر بات کریں مگر اس وقت مذاق اڑایا گیا آج معیشت کی حالت سب کے سامنے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے دوران سینئر صحافیوں اور پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے خلاف کرپشن کے الزمات دفن ہو گئے 21 ماہ برطانیہ میں اکانٹ فریز رہے پھر فیصلہ آیا کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی،،، پانامہ لیکس پر نواز شریف سے استعفیٰ کے مطالبہ کرنے والے عمران نیازی پنڈورا لیکس میں حکومتی افراد سے استعفی لیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلے دن کہا آو میثاق معیشت پر مل کر بات کریں تو مذاق بنایا گیا چور ڈاکو اور کیا کچھ کہا گیا مگر آج کہاں گئے وہ الزمات۔۔ 21 ماہ برطانیہ کی مائی ناز ایجسنی نے اکانٹ فریز رکھے پاکستان سے بڑے بڑے کاغذات ثبوت کے طور پر بھیجے گئے مگر فیصلے نے تمام الزامات کو دفن کریا حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں کو بے روزگار کر دیا پرانے پاکستان کی نسبت نئے پاکستان میں منگائی 3 گناہ بڑھ چکی ہے غریب عوام پرانا پاکستان واپس مانگ رہے ہیں۔۔ ن لیگ کی لڑائی مہنگائی بے روگاری اور امن دشمن عناصر سے ہے۔۔ چاہتے ہیں کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوں ورنہ پاکستان کا اللہ حافظ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلے گا،، تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر پاکستان کی سمت کا تعین کرنا چاہیے۔۔۔ پنڈورا لیکس میں حکومتی افراد استعفی دیں۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ 21ماہ برطانیہ کی مایاناز ایجنسی نے ہمارے اکاؤنٹس فریز رکھے۔ہم نے پاکستان سے بڑے بڑے کاغذات ثبوت کے طور پر بھیجے اس ایجنسی نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد شہباز شریف پر کرپشن کے تمام الزامات دفن ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے سوال کرتا ہوں کہ کیا نئے پاکستان میں لوگ خوش ہیں 30روپے اور 58روپے والی چینی آج 110روپے میں مل رہی ہے ادویات کی قیمتوں میں 12 بار اضافہ کیا گیا اور یہ 500فیصد تک ہوچکا ہے۔عوام کے سامنے مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت کا فرق صاف ظاہر ہے۔انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا اور 50لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا انہوں نے کہا کہ مفاہمت کا مطلب صاف اور شفاف الیکشن ہوتے ہیں جو بھی جماعت کامیاب ہو اسے اقتدار سونپ دیا جائے۔آج حالت یہ ہے کہ ہمارے دوست ملک چین کو بھی تحفظات حاصل ہیں۔عمران نیازی مہنگائی پر قابو پانے کی بجائے انتقام کی سیاست کر رہے ہیں اسی لئے ضروری ہے پاکستان کی عوام مزدوروں اور ملازمین پیشہ طبقے کے ساتھ ساتھ ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھیں اور ایسا روڈ میپ تیار کریں جس سے ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔بدقسمتی سے ساری سیاسی جماعتیں انتشار کا شکار ہیں ایسے میں ہمیں کسی دوسرے دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔اب کھیل تماشا بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی اداروں سے نہیں بلکہ ہماری جدوجہد مہنگائی امن دشمن اور بیروزگاری پھیلانے والوں سے ہے اس وقت ملک کا قرضہ 29ارب تک پہنچ چکا ہے۔پانامہ لیکس آئی تو عمران نیازی کہتے تھے کہ نواز شریف استعفیٰ نہیں دے گا تو تفتیش کیسے ہوگی۔ آج پنڈورا بکس میں حکومتی نمائندوں کا نام آیا ہے تو کیا اب قانون بدل چکا ہے۔پنڈورا بکس میں جن حکومتی افراد کے نام ہیں وہ استعفیٰ دیں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دوبارہ اقتدار عطاء کریں تو ہم غریب عوام کی مشکلات ختم کریں۔ جنوبی پنجاب کے 4دن کے دورے کے دوران میں مختلف علاقوں میں گیا ہوں میں شہروں اور دیہاتوں کا بھی دورہ کیا ہے مجھے احساس ہوا ہے کہ جمہوریت کتنی بڑی طاقت ہے موٹر وے پر سفر کرکے اندازہ ہوا ہے کہ فاصلے سمٹ چکے ہیں آج لوگ صبح لاہور اور شام کو گھر ملتان واپس آجاتے ہیں۔ ملتان کے کڈنی ہسپتال میں 50کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں اسی طرح کارڈیالوجی سنٹر اور دیگر ہسپتالوں میں بھی میاں شہباز شریف نے جو سہولیات دی تھیں آج بھی عوام ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں میں ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے جنوبی پنجاب کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا والہانہ استقبال کیا ملک کو قائم ہوئے 73سال گزر چکے ہیں آج بھی عوام کہتے ہیں کہ ہمیں کام کی ڈیلیوری چاہیے۔نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام کی خدمت کی ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی کیونکہ ہم نے رات دن بجلی گھروں کا افتتاح کیا۔آج ایک ایک پائی کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کی منتیں کرنی پڑتی ہیں نئے پاکستان کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے۔لوگ جھولی اٹھاکر کہتے ہیں حمزہ شہباز عمران خان سے کہو ہمیں پرانا پاکستان لوٹا دے۔مجھے اس وقت بہت ہنسی آئی جب عمران نیازی نے کہا کہ ہماری سڑکیں کئی کروڑ زیادہ سستی بنی ہیں۔میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ وہ بتائیں کہ ان کے تین سال کے دور میں کون سی سڑکیں بنی ہیں مجھے اپنی ذات کیلئے کچھ نہیں چاہیے ہم عوام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔اور میں دوبارہ جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا اور اسی طرز پر پنجاب کے ہر ضلع میں جاؤں گا۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلے گا۔اگر اب بھی 2018ء جیسے الیکشن ہوئے تو پھر پاکستان کا اللہ حافظ ہے۔پاکستان میں امن ہوگا تب ہی جمہوریت کے راستے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اللہ تعالیٰ صحت دے ورنہ اس ملک میں تو صحت نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔میری تائی جان کے بارے میں بھی ایسا ہی کہا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی کئی سڑکوں کی حالت خراب ہے خانیوال، لودہراں روڈ کے بارے میں عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ یہ خونی سڑک ہے۔اسی طرح کئی اور سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں موجودہ حکمرانوں  نے جنوبی پنجاب کی محرومیاں تو دور نہیں کیں جس کی وجہ سے اب اس علاقے کا کوئی پرسان حال نہیں۔اس موقع پر عبدالرحمن کانجو، شیخ طارق رشید، رانا اقبال سراج،سعد کانجو، آصف قریشی، عمر فاروق بھٹی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں   حمزہ شہباز  شریف کی ڈپٹی میئر حاجی سعید احمد انصاری اور ٹکٹ ہولڈراین اے 156 میاں عامر سعید انصاری کی رہاش گاہ آمد، حاجی سعید احمد انصاری کے والد،حاجی صادق علی انصاری کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتح خوانی اس موقع پر حمزہ شہباز  شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں بہت جلد مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی اور وطن عزیز انشااللہ پھر سے دوبارہ ترقی کرئے گااور مہنگائی بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا،اس دوران  حمزہ شہباز  شریف نے الیکشن 2018 میں میاں عامر سعید انصاری کے اپنے حلقہ این اے 156سے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی کی اور آئندہ بھی این اے 156سے امید وار ہونے کی بھی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ، عبدالرحمن خان کانجو، سردار اویس لغاری، سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں،میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں،ٹکٹ ہولڈر عامر منظور انصاری، سابق ایم پی اے محمد علی کھوکھر، سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر،  چیئر مین و وائس چیئر مین و دیگرمسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا وکلا برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے اور آنے والے دنوں میں بھی وکلا ہمارے ساتھ ہیں ہم نے مل کر اس عوام کو اس وحشی حکومت سے چھٹکارا دلانا ہے، آج کے اس دور میں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے تڑپ رہا ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے ریٹوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے۔ چوہدری نصیر احمد بھٹہ نے کہا (ن) لیگ لائرز فورم ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ رہا ہے کیسے بھی حالات آئیں گے ہم مل کر اس حکومت کے خاتمہ کے لئے تحریک چلائیں گے۔ تقریب سے رانا ظفر اقبال، ضیا حیدر زیدی، عابد حسین بھٹہ، محمد اظہر خان مغل، رانا مختیار احمد، میاں احسان الحق، نوید خلیل، عذرا سعید و دیگر نے خطاب کیا۔ 

کوٹ ادوبہاول پور،راجن پور(تحصیل رپورٹر،بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے دیرینہ سپاہی سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے قریبی ساتھی سابق ایم این اے الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا کی دعوت پرہنجراء ہاؤس آئے اور اس موقع پر انہوں نے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء کے والدملک اجمل ہنجراء کی وفات پر تعزیت کی اور ٹکٹ ہولڈروں سے ملاقات بھی کی،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  نیازی کا کرپشن مکاؤ نظریہ دفن ہوگیا ہے،مجھے احساس ہوا کے جمہوریت کتنی بڑی طاقت ہے، مسلم لیگ ن صرف بالادستی کی بات کرتی ہے، آج پارلیمنٹ کو مضبوط ہونا چاہیے، ہم کسی ادارے کو کمزور کر کے آگے نہیں بڑھ سکتے،حمزہ شہباز نے کہا کہ جہاز میں سفر کرنے والے آج موٹر وے پر سفر کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آج 85لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں،بجلی کا بل دیکھ کر غریب کی چیخیں نکل جاتی ہی،انہوں نے کہا کہ آئیں سب جماعتیں مل کر ملک وقوم کا سوچیں،انہوں نے کہا کہ خان صاحب جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلے گا، دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے،کھیل تماشہ بند ہونا چاہیے،شہباز شریف نے معیشت کی بحالی پر مفاہمت کی دعوت دی تھی،دریں اثناء میاں حمزہ شہباز شریف کی ہنجراء ہاؤس آمدپرلیگی کارکنوں نے اپنے قائد کا جگہ جگہ استقبال کیا اورہنجراء گروپ کے لیگی متوالوں نے اپنے قائد حمزہ شہباز کا سندیلہ چوک پر فقیدالمثال تاریخی استقبال کیا،جب حمزہ شہباز شریف ہنجراء ہاؤس پہنچے تو لیگی کارکنان کی طرف سے شہباز شریف کاوالہانہ استقبال کیا گیا اور رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا اور سابق ایم این ایملک سلطان محمود ہنجرا نے پھول کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا،ہنجراء ہاؤس کو خوبصورت  پینا فلیکس سے سجایا گیا تھا جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام کا جم غفیر تھا،شرکاء اور صحافیوں کے بنائے گئے پنڈال میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے

 عمران خان نے معاشی بدحالی کا سونامی برپا کررکھا ہے عوام پر آئے روز پٹرول،بجلی،گیس کے بم برسائے جارہے ہیں حکمرانوں نے 3سالوں میں ملک کو لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔آٹے،تیل، ایل این جی ادویات، گندم میں اربوں روپے کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ جبکہ اداروں کو متازعہ بنایا جارہا ہے یہ بات پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے نائب  صدر مسلم لیگ ن و سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈویژنل محمدمسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری سعد مسعود، نائب صدر یوتھ ونگ پنجاب عمران غوری، بلیغ الرحمن کھوکھر، مستری سلیم،شیخ رفیق،شاہد رشید ایڈووکیٹ،چوہدیر بشارت رندھاوا اور دیگر بھی موجودتھے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نااہلوں کا ٹولہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ چکا ہے۔ اور اس کی شرائط پوری کرنے کے لئے اپنے ہی عوام پر شب خون مارنے میں مصروف ہے حکمرانوں نے ملک کو صرف ایک تبدیلی دی ہے اور وہ ہے گالم گلوچ،دروغ گوئی، بدزبانی انہوں نے کہا کہ کھاد اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے حکمران زراعت کی تباہی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جلد ہی اقتدار میں آئے گی اور حکمرانوں سے حساب لیں گے۔ان نالائقوں نے پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ تین سالوں میں جو ظلم کیا ہے اس کی پاکستان کی 74سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کارکنوں کو انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ بہاول پور کی صوبائی بحالی مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے جس کے لئے پنجاب اسمبلی سے قرارداد منظور کرائی گئی ہے۔ اس موقع پر چوہدری سعود مجید نے حمزہ شہباز کو بہاول پور میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے آگاہ کی اور کہا کہ پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بہاو ل پور سے شکست فاش دیں گے۔جبکہ شاندار استقبال پر راجن پور کی عوام اور عبدالعزیز جگن خان دریشک کا شکریہ ادا کرتا ہوں میاں حمزہ شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز شریف نے ورکر کنونشن سے اپنے خطاب  کے دوران کہا کہ راجن پور ہمارا دوسرا گھر ہے سردار عبد العزیز خان دریشک اور انکی ٹیم کی جانب سیاتنا شاندار  استقبال کبھی نہیں بھولوں گا دوبارہ میں خود مسلم لیگ کی جیت کے  ساتھ راجن پور اونگا   انہوں نے کہا کہ سردار عبد العزیز خان دریشک  کی پارٹی کے ساتھ بے لوث وابستگی اور محبت کو سلوٹ پیش کرتا ہو ورکر کنونشن میں انکے ہمراہ ترجمان پنجاب مسلم لیگ ن عطا محمد تارڈ  ملک احمد  سردار محمد اویس خان لغاری سردار جمال خان لغاری سردار عمار اویس لغاری  سعود مجید  سینٹر بہاول پور  عبد الرحمان کانجو ڈوثرنل صدر مسلم لیگ ن ملتان   مہر اعجاز اچلانہ ڈویژنل صدر ڈی جی خان سابق ایم پی اے سید عبد العلیم شاہ  سابق ایم پی اے سردار شیر علی گورچانی  سردار خضر حیسن مزاری سردار رحان خان مزاری  اور دیگر ایم این ایز ایم پی اے سمیت جنوبی پنجاب سے سینکڑوں پارٹی  عہدیداران شرکت کی میاں حمزہ شہباز شریف کا سب سے  پہلا دو ہزار  موٹر سائیکل اور سینکڑوں گاڑیوں   اور ہزاروں کارکنوں کے سمیت محمد ندیم قریشی  حاجی شیخ  عبد العزیز  راو بہادر حیسن   حاجی محمد انعام قریشی شاہد اقبال بھٹی    عرفان فراز قریشی  رانا شاہد محفوظ  ساجد قریشی  شفیق غوری را تصور حیسن  قدیر مکول را وسیم رضا شیخ حقان عزیز ایڈوکیٹ ظفر اقبال لنڈ   محمد علی قریشی عبد الصمد قریشی عبد المجید قریشی  محمد بلال قریشی   نور دین قریشی   سید بلال شاہ   شاہد ندیم غوری اللہ داد کونسلر  کنور مبشر ہارون  ذولقرنین ساجد قریشی  را فیصل حکیم را احمد اسامہ بلال قریشی عمر الیاس قریشی  طلہ ندیم قریشی چوہدری شفیق غلام فرید خواجہ  سید عبداللہ بلال شاہ را ندیم راشد نور دین قریشی شاہد بھولی قریشی محسن قریشی عمر غفار قریشی  اسد بلال قریشی کی قیادت میں  منوں پھولوں کی پتیاں سے استقبال کیا گیا جبکہ ورکر کنونشن میں سٹیج سیکٹری کے   مسلم لیگی رہنما ندیم قریشی نے انجام دئیے۔

مزید :

صفحہ اول -