کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد27ہزار سے تجاوز،کیسز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جانئے

کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد27ہزار سے تجاوز،کیسز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ ...
کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد27ہزار سے تجاوز،کیسز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار212 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 986 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار868 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار477کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 61ہزار258،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار12، پنجاب میں چار لاکھ 34 ہزار139، اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار839، بلوچستان میں 33 ہزار4، آزاد کشمیر میں 34 ہزار278 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار338 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار451، خیبرپختونخوا پانچ ہزار608، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔