وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا ٹیلیفون ، کس معاملے پر بات چیت ہوئی ؟ جانئے 

وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا ٹیلیفون ، کس معاملے پر بات چیت ہوئی ؟ جانئے 
وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا ٹیلیفون ، کس معاملے پر بات چیت ہوئی ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے پروگرام اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا ،عمران خان نے کہاکہ ملک میں اس سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا،پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے ، پولیو سے نمنٹے کیلئے کوششیں ابھی جاری ہیں ،حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔

بل گیٹس نے پولیو کی روک تھام کیلئے کوششوں پر وزیراعظم کی تعریف کی اور پولیو خاتمے کیلئے پروگرام اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہناتھا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے اور پولیو کے خاتمے کیلئے پروگرام جاری رکھیں۔ عمران خان اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا اور افغانستان میں پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -