بھارت میں پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر جا پہنچی ، کتنے روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہاہے ؟ جانئے 

بھارت میں پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر جا پہنچی ، کتنے روپے فی لیٹر میں ...
بھارت میں پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر جا پہنچی ، کتنے روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہاہے ؟ جانئے 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے بعد اب بھارت میں پٹرول کی قیمت میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ، انڈیا میں مسلسل دوسرے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ، نئی دہلی میں پٹرول  30 پیسے اور ڈیزل کی 35 پیسے قیمت بڑھا دی گئی ہے ۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارلحکومت دہلی میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 102.94 بھارتی روپے(236 روپے پاکستانی )ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 91.42 بھارتی روپے (210 روپے پاکستانی )کر دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ بھارت کے معاشی کیپٹل ممبئی میں پٹرول کی قیمت 108.96 بھارتی روپے جبکہ ڈیزل 99.17 بھارتی روپے تک پہنچ گیاہے ۔

لکھنؤ میں بھی قیمت تین اعداد میں پہنچ چکی ہے جو کہ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے ، پٹرول 100.01 بھارتی روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں صوبوں کی جانب سے عائد ٹیکسوں کی شرح اور فریٹ چارجز کو مد نظر رکھ کر جاری کی جاتی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی یکم اکتوبر سے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں چار روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 127.30 روپے ہو گئی ہے ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے اضافے کے بعد 122 روپے 4 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 8 روپے 82 روپے مہنگا ہونے کے بعد 99 روپے 51 پیسے فی لیٹرہو گیاہے ۔

مزید :

بزنس -