کڈنی ہلز ریفرنس کے اہم ملزم کی پلی بار گین کی درخواست منظور کر لی گئی 

کڈنی ہلز ریفرنس کے اہم ملزم کی پلی بار گین کی درخواست منظور کر لی گئی 
کڈنی ہلز ریفرنس کے اہم ملزم کی پلی بار گین کی درخواست منظور کر لی گئی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت اسلام آباد میں کڈنی ہلز ریفرنس کے اہم ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی گئی ، ملزم اویس متین نے دوران تحقیقات بے نامی اکاو¿نٹ کھولنے کا اعتراف کیا تھا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت ہوئی ، نیب کی جانب سے اعتراف جرم کرنے والے اویس نامی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست دی گئی جس کے مطابق ملزم اویس نے اعجاز ہارون سے حاصل رقم مختلف بے نامی اکاؤنٹس میں منتقل کی تھی ، ملزم نے اپنے حصے کے 35لاکھ روپے کی پلی بارگین کی ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کر دیے ۔

نئی تحقیقات کی روشنی میں کڈنی ہلز ضمنی ریفرنس بھی دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -