لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والا وکیل گرفتار، سنگین دفعہ کے تحت مقدمہ درج

لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والا وکیل گرفتار، سنگین دفعہ ...
لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والا وکیل گرفتار، سنگین دفعہ کے تحت مقدمہ درج

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل ماجد جہانگیر کو گرفتار کر کے سنگین دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آج صبح وکیل ماجد جہانگیر لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ پہنچا اور کسی کیس سے متعلق کاپی مانگی ، فوری طور پر ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر ماجد جہانگیر مشتعل ہو گیا اور کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کی جس پر ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ماجد جہانگیر کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -