مسافر کا طیارے میں ابوظہبی سے سنگا پور تک اکیلے سفر، لیکن اس کی وجہ کیا تھی؟ جانئے

مسافر کا طیارے میں ابوظہبی سے سنگا پور تک اکیلے سفر، لیکن اس کی وجہ کیا تھی؟ ...
مسافر کا طیارے میں ابوظہبی سے سنگا پور تک اکیلے سفر، لیکن اس کی وجہ کیا تھی؟ جانئے

  

ابوظہبی (ویب ڈیسک)  وبائی مرض کورونا کے دور میں بہت سے مسافروں کی خواہش ہوتی ہے کہ دورانِ سفر ان کے ساتھ والی سیٹ خالی ہو، لیکن اگر حقیقت میں ایسا ہوجائے تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہوتا۔

 ٹویٹر صارف الیکس سوانیوک کا شمار اُن خوش قسمت مسافروں میں جس نے ابوظبی سے سنگاپور جانے والی بین الاقوامی پرواز میں  اکیلے سفر کیا۔

اس بات کا انکشاف الیکس نے اپے سوشل میڈیا پیغام میں کیا جو ٹوئٹر پر وائرل ہوگیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ سنگاپور کی فلائٹ میں، میں نے تنہا سفر کیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دورانِ پرواز تمام تر اعلانات ان کا نام لے کر کیے جاتے رہے۔

سنگاپورمیں کاروبارکرنے والے ناروے کے شہری ایلکس سوانیویک  نے اپنی زندگی کے اس حیرت انگیز تجربے کو 100 فیصد سچ اور 120 فیصد حقیقت پر مبنی قرار دیا۔

مسافر نے طیارے میں تنہا سفر کرنے کی ایک ویڈیو بھی اپنے ٹوئٹ میں منسلک کی۔

مزید :

عرب دنیا -