این سی او سی نے کم شرح والی ویکسی نیٹڈ تحصیلوں کے لئے پروگرام مرتب کرلیا

این سی او سی نے کم شرح والی ویکسی نیٹڈ تحصیلوں کے لئے پروگرام مرتب کرلیا
این سی او سی نے کم شرح والی ویکسی نیٹڈ تحصیلوں کے لئے پروگرام مرتب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے انسداد کورونا کیلئے ویکسین لگوانے کی کم شرح والی تحصیلوں کے لئے پروگرام مرتب کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے نادرا اور سول انتظامیہ کے الحاق سے تحصیلوں کے لیے جامع پروگرام مرتب کیاہے جس کے تحت انتظامیہ اور نادرا تحصیل کی سطح پر ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو قائل کریں گے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور موجود ڈیٹا کی مدد سے غیر ویکسین شدہ افراد کا سراغ لگایا جائے گا۔

مزید :

قومی -