لاہور ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کو بڑی سزا دینے کا فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کو بڑی سزا دینے کا فیصلہ
لاہور ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کو بڑی سزا دینے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب بار کونسل کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔لائسنس معطلی کا فیصلہ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے کہاہے کہ متعلقہ وکیل کا پہلے مرحلے میں لائسنس معطل کیا جائے گا، پھر منسوخ کیا جائے گا، وکلاءکو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج صبح وکیل ماجد جہانگیر لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ پہنچا اور کسی کیس سے متعلق کاپی مانگی ، فوری طور پر ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر ماجد جہانگیر مشتعل ہو گیا اور کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کی جس پر ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -