سپریم کور ٹ 6سال سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر اے این ایف پر برہم

سپریم کور ٹ 6سال سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر اے این ایف پر برہم
سپریم کور ٹ 6سال سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر اے این ایف پر برہم

  

اسلام آباد (ڈیلی پا کستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے چھ سال سے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم رانا زبیر کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں منشیات کے ملزم کی بریت کے خلاف اے این ایف کی اپیل پر سماعت ہوئی۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ اے این ایف کہتی ہے ملک سے منشیات ختم کریں گے لیکن منشیات ملک میں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں ۔ ملزموں کو اے این ایف کی پوری آشیر باد حاصل ہے ، اگر اے این ایف ملزم نہیں پکڑ سکتی تو کا م چھوڑ دے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ یہ نہیں کہنا چاہتا کہ نارکوٹکس فورس ملزمان سے ملی ہے،2015میں ابتدائی سماعت کے بعد ملزمان کو گرفتار کرنے کا کہا تھا کہ مگر ایک ملزم کو موری گل کو بھگا دیا گیا اور دوسرے کو گرفتار نہیں کررہے ۔عدالت نے اپیل پر فیصلے تک ملزموں کو جیل میں رکھنے کا کہا تھا،عدالتی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اگر عدالتی احکامات پر عمل نہ ہواتو یہ بلڈنگ محض ایک عمارت ہی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -