مرحومہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا کورونا سرٹیفکیٹ بھی سامنے آگیا

 مرحومہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا کورونا سرٹیفکیٹ بھی سامنے آگیا
 مرحومہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا کورونا سرٹیفکیٹ بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کورونا سرٹیفکیٹ بھی سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نوازکے نام پر 6اکتوبر کو کورونا ویکسین کی سائینو ویک کی پہلی ڈوز کا غلط اندراج میلسی کے علاقے میں کیاگیا ہے جبکہ لندن میں مقیم سابق وزیر خزانہ اور ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کے نام پر بھی ویکسین کے غلط اندراج کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق اسحاق ڈار کے نام پر کین سائنو ویکسین کی پہلی ڈوز ملتان میں 5اکتوبرکو لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر بھی کورونا ویکسین کی غلط انٹری کی گئی تھی جس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔