وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق مشاورت سمیت دیگر امور پر گفتگو، نجی ٹی وی کا دعویٰ

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق مشاورت سمیت ...
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق مشاورت سمیت دیگر امور پر گفتگو، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق مشاورت سمیت دیگر امو رپر گفتگو کی گئی ۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے وزیر اعظم کو کور کمانڈر کانفرنس اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات میں نئے ڈی جی آئی ایس پی آر سے متعلق مشاورت بھی کی گئی ۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم سے الوداعی ملاقات کی ، وزیر اعظم نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کی تعریف کی اور نئی پوسٹنگ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل  فیض حمد کو آج کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیاگیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -