ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سید کبیر نے12 ربیع الاول کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سید کبیر نے12 ربیع الاول کے حوالے سے اہم ہدایات ...
 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سید کبیر نے12 ربیع الاول کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )  12 ربیع الاول کے جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر متعلقہ محکمے اقدامات کریں اور نکلنے والے جلوسوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر فوری طور پر عملدرآمد کروائیں، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سید کبیر محمد شاہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کردہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر پاکستان رینجرز سندھ کے ونگ کمانڈر کرنل عمر، ایس ایس پی مختیار احمد خاصخیلی، ڈی ایچ او ڈاکٹر ارجن کمار مہیشوری ، ڈی او ایجوکیشن ، تمام ٹاو¿ن کمیٹیوں کے افسران اور مختلف شعبوں کے علما نے اجلاس میں شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ ربیع الاول عید میلاد النبی کے موقع پر ریلیوں ، جلوسوں کے سلسلے میں انتظامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ مساجد ، میلاد کمیٹیوں اور پورے شہر کی انجمنوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیاں اور جلوسوں کے سلسلے میں انتظامات کیے جائیں اور صاف پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ضلعی میں 12 ربیع الاول حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شاندار طریقے سے منایا جائے گا اور 12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم محسن اور انسانیت کا مہینہ ہے ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لیے رحمت ہیں، جلوسوں اور ریلی میں پاکستان رینجرز اور پولیس فورس کے جوان مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے،  انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمر کوٹ ڈاکٹر ارجن کو ہدایات دی کہ 12 ربیع الاول کے دوران اسپتالوں میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد خاصخیلی نے کہا کہ علمائے کرام ربیع الاول کے مہینے میں سیرت النبی ? کےساتھ فرقہ واریت کے خاتمے مذہبی ہم آہنگی اخوت بھائی چارے کابھی درس دیں اجلاس میں علمائے کرام نے ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر دعوت اسلامی کے نمائندے قادری عمر الدین نور محمد قادری مولوی غلام مصطفی جماعت اسلامی کے نمائندے نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -