نیشنل ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ، فتح کس کے نام رہی؟ آپ بھی جانیے

نیشنل ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ، فتح کس کے نام رہی؟ آپ ...
نیشنل ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ، فتح کس کے نام رہی؟ آپ بھی جانیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل پنجاب نے سندھ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔سندھ کو شکست دینے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے 129 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر  پورا کرلیا۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے حسین طلعت 52 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دیگر بلے بازوں میں شعیب ملک 25 گیندوں پر 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سندھ کی جانب سے میر حمزہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے۔سندھ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد سب سے کامیاب بلے باز رہے۔انہوں نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنائے۔سینٹرل پنجاب کی جانب سے حسن علی اور  فہیم اشرف نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -