ہسپانوی وزیر اعظم کا کم آمدنی والےنوجوانوں کے لئے بڑا اعلان، آسان اقساط  پر گھر دینے کا وعدہ

ہسپانوی وزیر اعظم کا کم آمدنی والےنوجوانوں کے لئے بڑا اعلان، آسان اقساط  پر ...
ہسپانوی وزیر اعظم کا کم آمدنی والےنوجوانوں کے لئے بڑا اعلان، آسان اقساط  پر گھر دینے کا وعدہ
سورس: Facebook

  

بارسلونا (ارشد نذیرساحل ) سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے کہاہے کہ نئے ہاوسنگ قانون میں اگلے دو سالوں کے لئے  250  یورو ماہانہ یوتھ واؤچر بھی شامل ہوگا۔ یہ ہاؤسنگ بونس 18 سے 35 سال کے درمیانی عمر والے افراد حاصل کرسکیں گے۔ بہت زیادہ کم آمدنی والے افراد اس میں 40 فیصد اضافہ کروا سکیں گے۔

سیویا میں اربن فورم سپین کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ آنے والے ریاستی بجٹ میں نواجونوں کے لئے نئی سکیم کو حصہ بنایا جائے گا جس کے بعد سپین بھر میں نوجوان اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔گھر الاؤنس کیلئے ایسے افراد اپلائی کرسکیں گے جن کی کم سے کم سالانہ آمدنی 23ہزار 725 یورو یا اس سے کم ہوگی۔

مزید :

بین الاقوامی -