نیب ترمیمی آرڈیننس جاری، چیئرمین نیب کو توسیع ملی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

نیب ترمیمی آرڈیننس جاری، چیئرمین نیب کو توسیع ملی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی
نیب ترمیمی آرڈیننس جاری، چیئرمین نیب کو توسیع ملی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے  نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردئیے ہیں جس کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو  عہدے میں توسیع  مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق  ​آرڈیننس کو نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا  ہے۔صدر مملکت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کا استعفی مبھی نظور کرلیا​ہے۔ترمیمی آرڈنینس کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی تک جسٹس(ر) جاوید اقبال بطور چیئرمین نیب کام کرتے رہینگے۔آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت جتنی چاہیں گے ملک میں احتساب عدالتیں قائم کریں گے۔ صدر مملکت متعلقہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت سے احتساب عدالتوں کے ججز مقرر کریں گے .صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد چیئرمین نیب تعینات کرینگے۔ تاہم صدر مملکت اتفاق رائے نہ ہونے پرچیئرمین نیب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔  پارلیمانی کمیٹی میں 12 ارکان شامل ہوں گے جن کا کام اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔آرڈیننس کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت چار سال ہوگی جبکہ چار سال مکمل ہونے پر چیئرمین نیب کو اگلے چار سال بھی تعینات کیا جاسکے گا۔

دوبارہ تعیناتی کیلئے تقرری کا طریقہ کار ہی اختیار کیا جائے گا تاہم چیئرمین نیب کو سپریم کورٹ کے ججز کی طرح ہی ہٹایا جاسکے گا جبکہ چیئرمین نیب اپنا استعفی صدرمملکت کو بھجواسکتے ہیں۔ نیب قانون کا اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی ٹیکسیشن کے معاملات پر نہیں ہوگا۔ وفاقی اورصوبائی کابینہ،کمیٹیوں اور ذیلی کمیٹیوں کے فیصلے نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوں گے جبکہ ٹیکس سے متعلقہ معاملات نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیے گئے۔ مشترکہ مفادات کونسل، این ای سی، این ایف سی، ایکنک، سی ڈی ڈبلیو پی، پی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے بھی نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -