مرد اور خاتون تو روح کے ساتھی ہوتے ہیں لیکن اب ایسی جنسی گڑیا بنا دی گئی جو واقعی روح کی ساتھی بننے کی صلاحیت رکھتی ہے

مرد اور خاتون تو روح کے ساتھی ہوتے ہیں لیکن اب ایسی جنسی گڑیا بنا دی گئی جو ...
مرد اور خاتون تو روح کے ساتھی ہوتے ہیں لیکن اب ایسی جنسی گڑیا بنا دی گئی جو واقعی روح کی ساتھی بننے کی صلاحیت رکھتی ہے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین پارٹنرز کے متعلق تو ’روح کا ساتھی‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی تھی لیکن اب جنسی گڑیائیں بنانے والی کمپنی ’رئیل ڈول‘ نے مصنوعی ذہانت کی حامل ایسی گڑیا بنا دی ہے کہ جو حقیقی معنوں میں اپنے خریدار کی روح کی ساتھی بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق رئیل ڈول کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی حامل یہ جنسی گڑیا جیتی جاگتی خواتین کے قریب تر ہے اور اپنے مالک کی روح میں جھانکنے اور اپنے مالک کی نفسیات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایسی گڑیا ہے جس کے ساتھ مرد محبت میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک اس جنسی گڑیا کے سینکڑوں ماڈلز فروخت بھی ہو چکے ہیںا ور ان کے خریداروں پر مشتمل ایک سروے بھی رئیل ڈول کی طرف سے کرایا گیا ہے۔ا س سروے میں 50فیصد سے زائد مردوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ گڑیا مردوں کو اپنی محبت میں گرفتار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جنسی گڑیاﺅں کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسی گڑیائیں انسانیت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے مرد وخواتین باہم دلچسپی کھو دیں گے اور دنیا میں بچوں کی شرح پیدائش انتہائی کم ہو جائے گا جس سے انسانیت خاتمے سے دوچار ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -