آدمی نے اپنے دوست کی بچی کی قبر کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کر ڈالی کہ سن کر ہی آدمی مشتعل ہو جائے

 آدمی نے اپنے دوست کی بچی کی قبر کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کر ڈالی کہ سن کر ہی ...
 آدمی نے اپنے دوست کی بچی کی قبر کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کر ڈالی کہ سن کر ہی آدمی مشتعل ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک عاقبت نااندیش نے اپنے دوست کی بچی کی قبر کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کر ڈالی کہ سن کر ہی آدمی مشتعل ہو جائے۔ دن سن کے مطابق 42سالہ مارک کی 39سالہ اہلیہ سارا برناسکونی پارسن حاملہ تھی تاہم پیچیدگی کی وجہ سے بچی کی ماں کے پیٹ میں ہی موت واقع ہو گئی۔ دل گرفتہ ماں باپ نے اسے دفن کیا اور چند ہفتے بعد مارک پلیسٹر نامی اس فیملی فرینڈ نے اس بچی کی قبر کو کافی نقصان پہنچاڈالااور اس پر کچرا پھیلا دیا۔
پلیسٹر نے یہ غلیظ حرکت کرنے کے بعد خود ہی آ کر سارا اور اس کے شوہر مارک کو بتایا اور ان کے ساتھ اس واقعے پر ہمدردی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ تاہم جب پولیس نے تفتیش کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی گئی تو پلیسٹر کی یہ قبیح حرکت پکڑی گئی۔ کیمروں کی فوٹیج میں خود پلیسٹر کو بچی کی قبر کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھ لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ اسی نوع کے 21جرائم پہلے بھی کر چکا ہے۔ عدالت کی طرف سے مجرم کو 6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔