آپ کا شوہربے وفائی کر رہا ہے یا نہیں؟ مردوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی ماہر جاسوس نے خواتین کو مشورے دے دیے

آپ کا شوہربے وفائی کر رہا ہے یا نہیں؟ مردوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی ماہر ...
آپ کا شوہربے وفائی کر رہا ہے یا نہیں؟ مردوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی ماہر جاسوس نے خواتین کو مشورے دے دیے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کا شوہر آپ کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے یا نہیں؟ مردوں کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑنے والی پروفیشنل جاسوس خاتون نے اب ایسی علامات بتا دی ہیں جن کے ذریعے خواتین مذکورہ سوال کا جواب پا سکتی ہیں۔دی سن کے مطابق الیگزینڈرا کوئیک نامی یہ خاتون ایسی خواتین کو اپنی خدمات پیش کرتی ہے جنہیں اپنے شوہر پر بے وفائی کا شبہ ہوتاہے۔ الیگزینڈرا دنوں میں ان کے شوہر کو اس کی ممکنہ محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑتی اور اپنی کلائنٹ کو اس کے ثبوت مہیا کرتی ہے۔ 

الیگزینڈرا نے کہا ہے کہ خواتین اگر اپنے شوہروں کے روزمرہ معمولات پر نظر رکھیں تو انہیں بخوبی اندازہ ہو سکتا ہے کہ آیا ان کے شوہر کے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں یا نہیں۔ اگر کسی خاتون کا شوہر گھر سے آفس کا کام کرنے کے دنوں میں معمول کی نسبت زیادہ باتھ روم جا رہا ہے اور ہر بار فون بھی ساتھ لیجا رہا ہے تو یقینا دال میں کچھ کالا ہے۔ مرد کے بہت زیادہ وقت فون پر صرف کرنے، فون کو پاس ورڈ لگا کر رکھنے اور اپنی بیوی کے پاس بیٹھتے ہوئے فون کو الٹا رکھنے کی عادت بھی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اس کا کہیں چکر چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ شوہر کا زیادہ وقت باہر گزارنا شروع کر دینا، خود کو پہلے کی نسبت زیادہ بنا سنوار کر رکھنا شروع کر دینا بھی ایسی علامات ہیں جو اس کی ممکنہ بے وفائی کی غمازی کرتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -