صدر مملکت نے ڈپٹی چیئرمین نیب کا استعفی منظور کرلیا

صدر مملکت نے ڈپٹی چیئرمین نیب کا استعفی منظور کرلیا
صدر مملکت نے ڈپٹی چیئرمین نیب کا استعفی منظور کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کا استعفی منظور کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق  حسین اصغر نے  اپنا استعفیٰ  چند روز قبل صدرِ مملکت عارف علوی کو بھجوایا تھا۔پولیس گروپ کے حسین اصغر کو موجودہ حکومت نے ہی ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کیا تھا۔ حسین اصغر اس سے  قبل وزیراعظم عمران خان کے بنائے گئے اینٹی کرپشن کمیشن کے سربراہ،آئی جی گلگت بلتستان اور  ڈائریکٹر ایف آئی اے بھی رہ چکے ہیں۔چیف سیکریٹری پنجاب،آئی جی موٹروے،چیف الیکشن کمشنر ان کے بیج میٹ ہیں۔وہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں بھی کام کرچکے ہیں۔

مزید :

قومی -