پولیس آنے پر چور ایسی جگہ چھپ گیا کہ تصویر سامنے آئی تو دنیا اس کی کم عقلی پر ہنسنے لگی

پولیس آنے پر چور ایسی جگہ چھپ گیا کہ تصویر سامنے آئی تو دنیا اس کی کم عقلی پر ...
پولیس آنے پر چور ایسی جگہ چھپ گیا کہ تصویر سامنے آئی تو دنیا اس کی کم عقلی پر ہنسنے لگی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پولیس نے ایک گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے ایک چور کو گرفتار کر لیا جو پولیس آنے پر ایسی جگہ چھپ گیا تھا کہ سن کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر سویڈلنکوٹ میں پیش آیا ہے جہاں 36سالہ چور پولیس کے آنے پر ایک الماری میں گھس گیا اور وہاں اپنے اوپر کمبل اوڑھ لیا تاہم کمبل اتنا چھوٹا تھا کہ اس کے گھنٹوں تک ہی آ سکا اور گھٹنوں سے نیچے پیروں تک اس کی ٹانگیں کمبل سے باہر نظر آ رہی تھیں۔

پولیس کی طرف سے اس کمبل اوڑھے الماری میں کھڑے چور کی ایک تصویر فیس بک پر پوسٹ کی گئی ہے جس نے دوران تفتیش ٹاﺅن میں چوری کی کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں پولیس کی طرف سے لکھا گیا کہ ”جب ہم تمہیں گھر کے خفیہ بالائی کمرے سے پکڑ سکتے ہیں، اگر ہم تمہیں گرفتار کرنے کے لیے باغ کے جنگلے پھلانگ سکتے ہیں تو تمہارا کیا خیال ہے کہ ہم تمہیں تلاش کرنے کے لیے گھر کی کپڑوں والی الماری کی تلاشی نہیں لیں گے اور کیا ہمیں پتہ نہیں چلے گا کہ تم کمبل کے نیچے چھپے ہوئے ہو؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -