افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے فیصلے پر کڑی تنقید کرنے والے امریکی فوجی کو رہا کر دیا گیا

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے فیصلے پر کڑی تنقید کرنے والے امریکی فوجی ...
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے فیصلے پر کڑی تنقید کرنے والے امریکی فوجی کو رہا کر دیا گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے فیصلے پر کڑی تنقید کرنے والے امریکی فوجی کو بالآخر رہا کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سٹیورٹ شیلر نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے افغانستان سے افراتفری کی حالت میں انخلاءپر فوجی قیادت پر تنقید کی تھی، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔سٹیورٹ شیلر کی اس ویڈیو اور گرفتاری کی خبر انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوئی اور امریکی عوام کی واضح اکثریت ان کی حمایت کرنے لگی۔

لوگوں کی طرف سے انٹرنیٹ پر سٹیورٹ شیلر کی رہائی کے لیے ایک پرزور مہم چلائی گئی جس کے نتیجے میں اسے گزشتہ روز رہا کر دیا گیا۔ شیلر کی گرفتاری کے بعد اس کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہمارے بیٹے نے وہ سوالات پوچھے جو ہر کوئی اپنے آپ سے پوچھ رہا ہے مگر ہر کوئی بلند آواز میں یہ سوال بولنے سے خوفزدہ ہے۔ میرا بیٹا احتساب مانگ رہا تھا، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ شیلر کی فیملی کی طرف سے اس کی رہائی میں مدد کے لیے چندے کی اپیل کی گئی تھی جس میں چند دن کے اندر لوگوں نے 20لاکھ ڈالر چندہ دے دیا تھا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -