آسٹریلیا میں ارب پتی شخص پر ہراسانی کا مقدمہ، خود کو بچانے کیلئے اس نے عدالت میں ایسی ویڈیو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ آدمی سن کر ہی دہشت زدہ ہوجائے

آسٹریلیا میں ارب پتی شخص پر ہراسانی کا مقدمہ، خود کو بچانے کیلئے اس نے عدالت ...
آسٹریلیا میں ارب پتی شخص پر ہراسانی کا مقدمہ، خود کو بچانے کیلئے اس نے عدالت میں ایسی ویڈیو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ آدمی سن کر ہی دہشت زدہ ہوجائے
سورس: Pxhere.com (creative commons license)

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں رچرڈ پوسے نامی شخص کے خلاف میلبرن کی ایک عدالت میں خاتون کو ہراساں کرنے سمیت کئی الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، جس میں اب اس نے ایسی چیز عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے کہ سن کر ہی آدمی وحشت زدہ رہ جائے۔

 میل آن لائن کے مطابق اس ارب پتی شخص نے گزشتہ سال کچھ پولیس آفیسرز کی ٹریفک حادثے میں موت ہونے کا منظر اپنے موبائل فون کے کیمرے میں محفوظ کیا تھا۔ اب وہ اس ویڈیو کو عدالت میں پیش کرکے خود کو قید کی سزا سے بچانے کی منصوبہ بندی رکھتا ہے۔ 

اس ویڈیو میں پولیس آفیسرز کو تڑپ تڑپ کر مرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مبینہ طور پر رچرڈ یہ ویڈیو عدالت میں پیش کرکے موقف اختیار کر سکتا ہے کہ پولیس آفیسر کی موت کے اس واقعے اور اس ویڈیو نے اس کی ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے اورتب سے وہ شدید ڈپریشن اور ذہنی عارضے کا شکار ہے اور اس کی اسی ذہنی حالت کے پیش نظر خاتون کی ہراسگی سمیت تمام حرکات اس سے سرزد ہوئیں۔رچرڈ پوسے نے اپنی ضمانت کی درخواست دینے کے لیے ٹاپ بیرسٹر فلپ ڈن کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور وہیں اس کی طرف سے یہ ویڈیو عدالت میں اس پر عائد الزامات کے جواز کے طور پر پیش کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -