لاہور میں قحبہ خانے پر چھاپہ، دو خواتین سمیت کتنے ملزم پکڑے گئے؟

لاہور میں قحبہ خانے پر چھاپہ، دو خواتین سمیت کتنے ملزم پکڑے گئے؟
لاہور میں قحبہ خانے پر چھاپہ، دو خواتین سمیت کتنے ملزم پکڑے گئے؟
سورس: Punjab Police

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت  میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قحبہ خانے سے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)  تھانہ شیرا کوٹ اعظم انور گہلن کے مطابق پولیس نے شیراکوٹ کے علاقے میں ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں نائکہ صفیہ بی بی،  عمران اور صائمہ بی بی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج  کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی ) اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے۔