جدہ میں نوشین وسیم کی میزبانی میں ”پاکبان“ اور  ”پاکستان جرنلسٹس فورم“   کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ میں نوشین وسیم کی میزبانی میں ”پاکبان“ اور  ”پاکستان جرنلسٹس فورم“   ...
جدہ میں نوشین وسیم کی میزبانی میں ”پاکبان“ اور  ”پاکستان جرنلسٹس فورم“   کے اعزاز میں عشائیہ

  

جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ میں سرکاری  انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی  مشیر نوشین وسیم نے نوجوانوں کی تنظیم ”پاکبان“ اور  ”پاکستان جرنلسٹس فورم“  اور  ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں ایک پرفضاء مقام پر  خوبصورت محفل  اور   عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں  پی جے ایف کے اراکین اور پاکبان کے ممبران  و انکے اہل خانہ نے بڑی تعداد مین شرکت کی۔

تقریب میں عمران صدیقی کے علاوہ  عثمان عبدالحمید ،یحییٰ اشفاق اور دیگر اراکین موجود تھے۔  ایک مختصر محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔  نوشین وسیم نے ہر مہمان کو  خوش آمدید کہتے ہوئے آمد پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین نے اس موقع پر  نوشین وسیم احمد کا  شکریہ ادا کیا اور ان کی پاکستان دوست سرگرمیوں پر  ان کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا  اعادہ کیا.

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -