عمر شریف کی بیوہ زریں غزل اپنی عدت کہاں پوری کریں گی؟ خود ہی اعلان کردیا

عمر شریف کی بیوہ زریں غزل اپنی عدت کہاں پوری کریں گی؟ خود ہی اعلان کردیا
عمر شریف کی بیوہ زریں غزل اپنی عدت کہاں پوری کریں گی؟ خود ہی اعلان کردیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرحوم کامیڈین عمر شریف کی بیوہ زریں غزل کا کہنا ہے کہ وہ ایسی خوش نصیب عورت ہیں جن کا شوہر جب اس دنیا سے گیا تو  ان سے راضی  تھا، وہ اپنی عدت اپنے گھر میں مکمل کریں گی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  زریں غزل نے کہا کہ  عمر شریف کے انتقال کے بعد وہ ان کے سینے سے لپٹ کر چھ گھنٹے تک باتیں کرتی رہیں، وہ 20 سال سے عمر شریف کے ساتھ تھیں اور ہر سفر میں ان کی شریک ہوتی تھیں۔

زریں عمر کا کہنا تھا کہ عمر نے ہمیشہ انہیں دعا دی، وہ اپنی عدت اپنے گھر میں پوری کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ  پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت پر ان کی شکر گزار ہیں، وہ وفاقی اور سندھ حکومت کی بھی شکر گزار ہوں۔

مزید :

تفریح -