سیالکوٹ میں جلسے کے دوران فردوس عاشق اعوان کے خلاف عوام بپھر گئے ،شدید نعرے بازی 

سیالکوٹ میں جلسے کے دوران فردوس عاشق اعوان کے خلاف عوام بپھر گئے ،شدید نعرے ...
سیالکوٹ میں جلسے کے دوران فردوس عاشق اعوان کے خلاف عوام بپھر گئے ،شدید نعرے بازی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں جلسے کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف نعرے لگ گئے۔

نجی ٹی وی کےمطابق رسول پور میں جلسے کے دوران عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے سامنے  شکایتوں کے انبار لگادیے اور  کہا  کہ وعدے پورے نہیں ہوئے،عوام نے وعدے پورے نہ ہونے پر فردوس عاشق اعوان سے شکوہ کیا۔عوام کے غصے پر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان بھی بھڑک اٹھیں اور کہا کہ جتنا زور آج آپ ادھر لگارہے ہیں اتنا الیکشن میں لگایا ہوتا تو وہ اسمبلی میں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ ہارنے والے کو غیر منتخب کہا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود میں ہی حلقے کے کام کرواؤں گی کسی اور نے نہیں کروانے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے۔