ویانا میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت مجاہد دلشاد منصوری انتقال کرگئے

ویانا میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت مجاہد دلشاد منصوری انتقال کرگئے
ویانا میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت مجاہد دلشاد منصوری انتقال کرگئے

  

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عرصہ دراز سے مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت کشمیر کلچر آسٹریا کے روح رواں محمد مجاہد دلشاد منصوری عرف ایم ایم ڈی منصوری  انتقال کرگئے۔

ایم ایم ڈی منصوری کو اپنی رہائشگاہ پر 5 اکتوبر کی شام دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔بدھ کی صبح ایم ایم ڈی منصوری کے انتقال کی  خبر جنگل کی آگ طرح پھیل گئی اور ہر آنکھ اشک بارہوگئی۔ پاکستانی کمیونٹی کے لوگ ایک دوسرے کو فون پر منصوری کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے منصوری مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں مانگتے رہے۔منصوری مرحوم کی میت ضروری کاغذی کارروائی کے بعد نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ویانا سے سیالکوٹ روانہ کی جائے گی۔

مزید :

تارکین پاکستان -