پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کو انٹرنیشنل فورم  بنانے کا عزم

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کو انٹرنیشنل فورم  بنانے کا عزم
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کو انٹرنیشنل فورم  بنانے کا عزم

  

سیئول  (رضا شاہ)  پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کا دائرہ کارانٹرنیشنل سطح پر پھیلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل ریلیشنز راجہ عامر اقبال اور چیئرمین تائیوان پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن علی سید عدیل کا رابطہ ہوا۔  علی سید عدیل نے  پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے کام کو سراہا۔ دونوں نے مستقبل قریب میں ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے کا عزم ظاہر کیا۔

دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں جنوبی کوریا اور تائیوان کے پاکستانی کاروباری حضرات کے ایک دوسرے سے رابطے کے لیے عنقریب ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے  اور پاکستانی مصنوعات کو کوریا اور تائیوان میں متعارف کروانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کوریا میں مقیم پاکستانی کاروباری حضرات کے لیے تائیوان سے پاکستان سامان ایکسپورٹ کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوشش کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ باہمی فوائد کیلئے مسلسل رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -