اسحاق ڈار کو ویکسین لگنے کی جھوٹی انٹری کرنے پر عاشق گرفتار

اسحاق ڈار کو ویکسین لگنے کی جھوٹی انٹری کرنے پر عاشق گرفتار
اسحاق ڈار کو ویکسین لگنے کی جھوٹی انٹری کرنے پر عاشق گرفتار
سورس: File

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان میں کورونا ویکسین لگائے جانے کی جھوٹی انٹری کرنے پر محکمہ صحت کے اہلکار عاشق کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کو ویکسین کی  پہلی خوراک لگنے کی جھوٹی انٹری کرنے پر محکمہ صحت کے عاشق نام کے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی  (ایف آئی اے) کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کے حکم پر ڈسپنسر کو معطل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ لندن میں موجود اسحاق ڈار کی کورونا ویکسین کی جھوٹی انٹری ملتان میں ہوئی تھی جس کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے 5 اکتوبر کو چینی ویکسین سائنو ویک کی پہلی خوراک لگوائی تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -