وزیراعلی پنجاب کےآبائی شہر میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے
ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کےآبائی شہر میں پانچ بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ ڈی جی خان کے علاقے چٹ سرکانی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال ہیں۔ بچوں کی شناخت وسیم، محمد اسلم، مجاہد حسین، رضوانہ اور مسکان کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس اور مقامی افراد نے 12 گھنٹے کی کوشش کے بعد لاشیں نکالیں تھیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے۔والدین کا کہنا تھا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے نکلے تھے ساری رات ڈھونڈنے پر بچے نہ ملے اور صبح تالاب سے ان کی لاشیں ملیں۔