نیشنل ٹی 20 کپ، ناردن بمقابلہ سدرن پنجاب، ہائی سکورنگ اور سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

نیشنل ٹی 20 کپ، ناردن بمقابلہ سدرن پنجاب، ہائی سکورنگ اور سنسنی خیز میچ کا ...
نیشنل ٹی 20 کپ، ناردن بمقابلہ سدرن پنجاب، ہائی سکورنگ اور سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سدرن پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناردرن کی ٹیم کو آخری اوور میں شکست دیدی۔سدرن پنجاب کی نیشنل ٹی 20 کپ میں یہ پہلی فتح ہے۔

 سدرن پنجاب کی ٹیم نے 212 رنز کا ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کیا۔ سدررن پنجاب کی جانب سے آغاسیلمان سب سے کامیاب بلے باز رہے۔انہوں نے 40 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو چھکا لگا کر جیت دلوائی۔ دیگر بلے بازوں میں عامر یامین 41 اور خوشدل شاہ 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ناردرن کی جانب سے سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ناردرن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔ناردرن کی جانب سے حیدر علی سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ انہوں نے 40 گیندوں پر 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں سات چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں عماد وسیم 40 اور محمد نواز 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔سدرن پنجاب کی جانب سے ضیا الحق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سدرن پنجاب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -