بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے ، دونوں ممالک نے اپنی ہاکی ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک بھجوانے سے انکار کردیا

بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے ، دونوں ممالک نے اپنی ہاکی ٹیمیں ایک دوسرے کے ...
بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے ، دونوں ممالک نے اپنی ہاکی ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک بھجوانے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کی جانب سے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھجوانے کے اعلان کے بعد بھارت نے بھی اپنی ٹیم انگلینڈ نہ بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی مینز  اور ویمنز  ہاکی ٹیمیں انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز  سے دستبردار  ہوگئی ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا کی صورتِ حال خراب ہے ، رسک نہیں لے سکتے ۔بھارت نے کھلاڑیوں کے قرنطینہ کی شرط کو بھی امتیازی سلوک قرار دے دیا  اور کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں صرف 34 دن کا فرق ہے، کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے میں ایشین گیمز زیادہ اہم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے اعلان کیا کہ وہ رواں برس نومبر میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم نہیں بھیج سکتا ۔ہاکی انگلینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے تمام برطانوی شہریوں کے لیے 10 دن قرنطینہ کی شرط عائد کیے جانے کے بعد ہمارے لیے اپنی ٹیم کو وہاں بھیجنا ممکن نہیں۔

مزید :

کھیل -