کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

  

اسلام آباد(آئی این پی)کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغفیلی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا  معزز مہمان کا نیول ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے بھی تعارف کروایا گیا  بعد ازاں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور اور باہمی بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا معزز مہمان کو پاک بحریہ کے کردار اور صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی امیر البحر نے خطے میں بحری امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کو اجاگر کیا اور ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے اقدام پر بات کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے خطے میں بحری امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے عزم اور کوششوں کو سراہا  دونوں سربراہان نے عسکری تربیت، دو طرفہ دورے اور دفاعی معاملات میں تعاون بڑھانے پر زور دیا  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہیں۔

ملاقات 

مزید :

صفحہ آخر -