ملتان میں 3 روزہ قومی مہم پولیو24 اکتوبر سے شروع ہوگی: ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان میں 3 روزہ قومی مہم پولیو24 اکتوبر سے شروع ہوگی: ڈپٹی کمشنر ملتان
ملتان میں 3 روزہ قومی مہم پولیو24 اکتوبر سے شروع ہوگی: ڈپٹی کمشنر ملتان

  

  ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں 3 روزہ قومی مہم 24 اکتوبر سے شروع ہوگی جس کے دوران 8 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کے انتظامات کیلئے محکموں کو ٹاسک دے دیا ہے غفلت برتنے والے محکموں کے سربراہان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔طاہر وٹو نے کہا کہ وطن عزیز میں دوبارہ پولیو کیسز سامنے آنا تشویشناک ہے۔حکومت پنجاب کی پولیو کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔تمام محکمے پولیو مہم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے کہا کہ ضلع ملتان 3 سال سے مکمل طور پر پولیو فری ہے۔8 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید :

ادب وثقافت -