بائیوٹیکنالوجی سے فصلات کی پیداوارمیں 30فیصد تک اضافہ ممکن

بائیوٹیکنالوجی سے فصلات کی پیداوارمیں 30فیصد تک اضافہ ممکن

  

قصور)اے پی پی(بائیوٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے گندم،کپاس،چاول،مکئی،گنے اور دیگر فصلات کی پیداوارمیں 20سے30فیصد تک اضافہ ممکن بنایا جاسکتاہے۔ زرعی ماہرین نے اے پی پیکوبتایا کہ اس سے نہ صرف آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح کے مطابق بہترپیداوار حاصل کرنے میں مددملے گی۔ بلکہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایاجاسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی پروسیع پیمانے پر عملدرآمدکرنے کے لئے قومی کمیشن برائے بائیوٹیکنالوجی کی بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔

 انہوں نے بتایا کہ دنیامیں روزبروزغذائی ضروریات بڑھتی جارہی ہے جس کے پیش نظر پاکستان میں بائیوٹیکنالوجی پرعملدرآمد کرکے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو احسن طریقے سے پوراکیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -