انسانی معاشرے کی بقاء کیلئے انصاف اشد ضروری ہے، میاں اسلم اقبال 

انسانی معاشرے کی بقاء کیلئے انصاف اشد ضروری ہے، میاں اسلم اقبال 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے الحمرا آرٹ گیلری میں محسن انسانیت? کے پاک اسم پر خطاطی کے خوبصورت کام کا مشاہدہ کیا اور آرٹسٹوں کی شاندار خطاطی کو بے حد سراہا۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں شان عشرہ رحمت لعالمین? بھر پور عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔ الحمرا آرٹ گیلری میں ربیع الاول کی مناسبت سے خطاطی کی زبردست نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پہلے دن سے یہی موقف ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو سازش کے تحت گراکر ملک کی ترقی کا راستہ روکا گیا۔ بعض عالمی طاقتیں پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ہوتا دیکھنا نہیں چاہتیں۔اس لئے ان قوتوں نے پاکستان میں بیٹھے چند لوگوں کو ساتھ ملا کر حکومت گرائی اور ن لیگ ان کا آلہ کار بنی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کے مسترد شدہ عناصر کا گروہ ہے اور ان کی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔

۔ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ مہذب معاشروں میں ایسا نہیں ہوتا کہ اپنے مقدمات ختم کرنے کے لئے قوانین ہی بدل دئیے جائیں، چھوٹی جماعت حکومت میں ہو اور بڑی جماعت اقتدار سے باہر ہو۔ این آر او ٹو کے ثمرات سے کرپٹ ٹولا مستفید ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 26سالوں سے کرپشن کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔ کرپشن کے خلاف جنگ میں عوام کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، جہاد بارڈرپر بھی ہوتا ہے، اپنے نفس اور لٹیروں کے خلاف لڑنا بھی جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے کی بقا کے لئے انصاف اشد ضروری ہے، ورنہ ملک بنانا ریپبلک بن جاتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں اشرافیہ کو انصاف گھر پر مل جاتا ہے جبکہ غریب کو انصاف کے لئے مسلسل دھکے کھانے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف پر بنی معاشرے کے قیام کے لئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگاتاکہ پاکستان قیام کے مقاصد حاصل کر سکے۔

مزید :

کامرس -