کاشتکار سبزیات کی بیماریوں کیلئے اقدامات یقینی بنائیں 

کاشتکار سبزیات کی بیماریوں کیلئے اقدامات یقینی بنائیں 

  

فیصل آباد(اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ زمیندار و کاشتکار پلاسٹک ٹنل میں سبزیات کی بیماریوں اکھیڑا، روئیں دار پھپھوند، سفوفی پھپھوند،مرجھا، اگیتا، پچھتا جھلسا، بلاسم اینڈ راٹ کے تدارک اور انسداد کیلئے بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ سبزیوں کی بیماریوں سے پاک اچھی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ سبزیات کی کاشت سے لیکر ان کی برداشت تک کے مراحل میں مذکورہ بیماریاں کسی بھی وقت ان پر حملہ آور ہو کر پیداوارکانقصان کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سبزیات پر اکھیڑے کے حملہ کی صورت میں جس زمین پر اس بیماری کا حملہ ہو اس میں دو تین سال تک یہ فصل کا شت نہ کی جائے اور جون کے مہینہ میں متاثرہ زمین میں ہل چلا کر اسے کھلا چھوڑ دیاجائے اور بعد ازاں سبزیوں کے بیج کو موزوں زہر لگا کر کاشت کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ روئیں دار پھپھوند کاحملہ شروع ہونے سے قبل اس کا تدارک انتہائی مشکل ہوتاہے۔

 لہذا کاشتکار ٹنل میں درجہ حرارت اور نمی کو کنٹرول کرتے ہوئے پھپھوند کش زہر کا سپرے بھی کریں۔ 

نہوں نے کہاکہ سفوفی پھپھوند پر قابو پانے کیلئے صبح یاشام کے وقت ٹنل میں سپرے کرتے ہوئے نمی کو بھی کنٹرول کیاجائے۔

مزید :

کامرس -