انگلش ٹیم کی سکیورٹی پر مامور شرابی پولیس اہلکار غل غپاڑہ کرتے گرفتار

  انگلش ٹیم کی سکیورٹی پر مامور شرابی پولیس اہلکار غل غپاڑہ کرتے گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انگلینڈ کی ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار دوستوں کے ہمراہ شراب کے نشے میں دھت غل غپاڑہ کرتے پکڑے گئے، ملزمان کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے موقع پر سی سی پی او لاہور کی جانب سے فول پروف انتظامات کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو مختلف پوائنٹس پر معمور کیا گیا تھا ریس کورس کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل کے قریب پانی والی ٹینکی پر اہلکار غلام رسول اور ساجد علی تعینات تھے انچارج سکیورٹی پوائنٹ کاشف بھٹی نے چیکنگ کی تو غلام رسول ڈیوٹی پر حاضر جبکہ ساجد علی قریب ہی ایک کیبن میں تین دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کرتے پایا گیا جس پر انچارج سکیورٹی نے چاروں کو حراست میں لیا توان کے منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی جس پر سارا معاملہ اعلیٰ افسران کے نوٹس میں لا کر انہیں متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

شرابی اہلکار

مزید :

علاقائی -