چوہنگ میں 28سالہ شخص پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق 

  چوہنگ میں 28سالہ شخص پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ میں 28سالہ شخص پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، واقعہ خودکشی ہے یا قتل پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں 28سالہ نعیم الرحمن کی خون میں لت پت لاش پراسرار طور پر اپنے کمرے میں پائی گئی جس کے قریب 12بور کی رائفل پڑی تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قتل یا خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان نعیم الرحمان کا ذہنی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے اس نے خود کو فائر مار کر خودکشی کی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ 28سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر بارہ بور رائفل کا فائر لگا ہے شبہ ہے کہ نعیم الرحمان کو قتل کیا گیا،آلہ قتل بھی برآمد کیا گیابارہ بور رائفل کا فائر خودکشی میں استعمال نہیں ہوتا،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے اہل خانہ کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -