آرٹیکل 62ون ایف میں تو کہیں نہیں لکھا اس کے تحت تاحیات نااہلی ہوسکتی ہے،حامد خان

آرٹیکل 62ون ایف میں تو کہیں نہیں لکھا اس کے تحت تاحیات نااہلی ہوسکتی ہے،حامد ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ماہر قانون حامد خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں تو کہیں نہیں لکھا کہ اس کے تحت کوئی شخص تاحیات نااہل ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ شق میں صرف یہ لکھا ہے کہ کسی امیدوار میں جو خوبیاں ہونی چاہییں ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ صادق اور امین ہو، لیکن یہ نہیں لکھا کہ اس میں یہ اہلیت نہ ہو تو وہ ساری عمر کے لیے نااہل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی 62 ون ایف کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو کالا قانون قرار دیا ہے۔

حامد خان

مزید :

صفحہ آخر -