تین ملکی کرکٹ سیریز جیتیں گے:بابر اعظم

تین ملکی کرکٹ سیریز جیتیں گے:بابر اعظم

  

         لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین سہ فریقی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سہ فریقی سیریز کی ٹرافی تصاویر شیئر کیں جس میں کپتان بابراعظم، کیوی کپتان کین ولیم سن اور بنگلہ دیش کے قائم مقام کپتان نور الحسن کو دیکھا جاسکتا ہے۔تینوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر کرائسٹ چرچ کے مختلف مقامات پر بنائی گئی ہیں قومی کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ پاکستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔سہ فریقی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -