بھارت اور جنوبی افریقہ آج پہلے ون ڈے میں مدمقابل

   بھارت اور جنوبی افریقہ آج پہلے ون ڈے میں مدمقابل

  

لکھنؤ)اے پی پی(بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں  پر مشتمل سیریز کا پہلا  میچ  آج کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ  ہو گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز بھارت نے پروٹیز سے 1-2 سے جیت لی تھی۔بھارتی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون لیڈ کریں گے جبکہ پروٹیز  ٹیم ٹیمبا بویوما کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 اکتوبر کو رانچی جبکہ  تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ 11 اکتوبر  کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -