پنجاب کو پیپرلیس بنانے کیلئے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں،مونس الٰہی

پنجاب کو پیپرلیس بنانے کیلئے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں،مونس الٰہی

  

لاہور(این این آئی)معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد سے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے ملاقات کی جس میں پنجاب کو پیپرلیس بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اس موقع پر حکام نے معاون خصوصی ڈاکٹر ارسلان خالد اور چودھری مونس الٰہی کو پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ کے جدید ترین منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ چودھر ی مونس الٰہی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے جدید ترین انیشییٹوز کو سراہا۔ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہاکہ چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب کو مکمل طور پر پیپرلیس کررہے ہیں،پنجاب ڈیجیٹل پالیسی پنجاب میں آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب برپا کرنے جا رہی ہے،پنجاب کابینہ کے امور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کررہے ہیں،کیبنٹ میٹنگ سمیت وزیراعلی دفتر کے تمام امور بھی ڈیجیٹیلائز کررہے ہیں،تحصیل اور اضلاع کی سطح پر آئی ٹی سسٹم لا رہے ہیں،آئی ٹی سسٹم کو فروغ دے کر ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کررہے ہیں،نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنرمند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ہنر 2.0 پروگرام جدت کا شاہکار منصوبہ ہزاروں نوجوان مستفید ہوں غے،آئی ٹی انڈسٹری میں فارغ التحصیل طلبہ کو کھپانے کیلئے انڈسٹری کیساتھ جامع منصوبہ مرتب کیا ہے،پنجاب کی تمام سروسز کو آن لائن کررہے ہیں،اہل پنجاب ایک کلک پر پنجاب کی تمام سروسز سے مستفید ہوسکیں گے۔

مونس الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -