پاکستان ایران و چین کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کرے، ریما

    پاکستان ایران و چین کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کرے، ریما

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے جب تک عالمی مارکیٹ تک رسائی نہیں ہوگی اس وقت تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کو ایران،چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کا آغاز کرناچاہیے اس سے پاکستان کو چین،ایران، ترکی،دبئی اور دیگر ممالک میں اپنی فلموں کی نمائش کیلئے ایک اچھی مارکیٹ میسر آسکتی ہے جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری بھرپور فروغ پائے گی اور فلم انڈسٹری بحرانی دور سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اب ایک دائرے سے باہر نکلنے کی سوچ اپنانا ہو گی۔ جب ہم دوسرے ممالک میں جائیں تو ہماری فلموں کا معیار بھی بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ سنجیدہ لوگوں کو اس پر پیشرفت کرنی چاہیے جس کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے میری پوری کوشش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں امید ہے کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر چل پڑے گی۔

مزید :

کلچر -