بھارت، گاڑی کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک،20کو بچا لیا 

 بھارت، گاڑی کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک،20کو بچا لیا 

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اترکھنڈ کے علاقے میں پیش آیا۔ گاڑی باراتیوں کو لے کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر پانچ سو میٹر گہری کھائی میں جا گری۔گاڑی پر 45 افراد سوار تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

 گاڑ ی حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -